عراق پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i367696-عراق_پر_ترکی_کے_لڑاکا_طیاروں_کی_بمباری
ترکی کے جنگی طیاروں نے اتوار کو ایک بار پھر ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف کارروائی کرنے کے بہانے شمالی عراق کے کئی علاقوں پر بمباری کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۹ Asia/Tehran
  • عراق پر ترکی کے لڑاکا طیاروں کی بمباری

ترکی کے جنگی طیاروں نے اتوار کو ایک بار پھر ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے خلاف کارروائی کرنے کے بہانے شمالی عراق کے کئی علاقوں پر بمباری کی۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے آپریشن عقاب کے پنجے کے تحت شمالی عراق کے مخمور اور سنجار علاقوں پر ترکی کی کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں ترکی کے 31 ایف 16 جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔

ترکی نے گزشتہ برسوں کے دوران کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے عناصر کی سرکوبی کے بہانے کئی بارعراق کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

عراقی سرزمین پر ترکی کی جارحیت پر عراق کی حکومت اور دیگر ممالک نے سخت رد عمل ظاہر کیا۔

کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کو ترکی کی حکومت نے دہشتگرد گروہ قرار دیا ہے۔