افغانستان میں محدود پیمانے پر اسکول کھولنے کا فیصلہ
افغان کابنیہ نے کورونا کے باعث بند کیے جانے والے اسکولوں کو محدود پیمانے پر دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق افغان کابینہ کے اجلاس میں ملک کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ سرکاری سطح پر چلنے والے ہائی اسکولوں کو بھی محدود پیمانے پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کی رو سے سرکاری اسکولوں میں صرف گیارہوں اور بارہویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔ افغانستان کی وزارت تعلیم کی ترجمان نوریہ نزہت نے بتایا ہے کہ فیصلے میں سرکاری اسکول کی کلاسوں میں بچوں کی تعداد کو مد نظر رکھا گیا ہے اور سماجی فاصلے نیز ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید چون افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ سات افراد کو اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔ افغانستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد سینتس ہزار ایک سو باسٹھ اور مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار تین سو اڑتیس بتائی جاتی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link (11) : https://chat.whatsapp.com/BWheYzgo6g14jMJDBW62qg