ناروے میں ہفتہ وحدت، بین المسالک کانفرنس کا انعقاد
ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے بین المسالک کانفرنس میں عالم اسلام کے اتحاد اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر زور دیا گیا۔
سحرنیوز/دنیا: اوسلو سے سحر اردو ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے موصولہ خبروں کے مطابق توحید اسلامک سینٹر میں منعقدہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں یورپی ملکوں میں مقیم اردو زبان علما دانشوروں اور اسی طرح عرب اور ایرانی علما نے شرکت کی۔
کانفرنس کے مقررین نے پیغمبراکرم صل اللہ علیہ وآلہ سلم کی سیرت کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے عالم اسلام کے موجودہ افسوسناک صورتحال کے پیش نظر امت اسلامیہ کے اتحاد کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا ۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں شریک شیعہ اور سنی علما نے اپنی تقریروں میں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور مسجد الاقصی کی آزادی کے لئے فلسطینیوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے توحید اسلامک سینٹر کے بانی اور اوسلو کے امام جمعہ حجت الاسلام مولانا سید شمشاد حسین رضوی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وحدت و اخوت کے تعلق سے پیغمبر رحمت کی تعلیمات پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت پر دیا۔