Sep ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • عباس عراقچی: افغان عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ہر طرح کے تعاون کی آمادگی کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/ایران:  وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے افغان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں حالیہ زلزلے میں وسیع جانی اور مالی نقصان پر افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے

 ارنا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں حالیہ  زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت کو تعزیت پیش کی ہے اور ہر طرح کے تعاون کے لئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

 انھوں نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی جلد شفایابی اور   متاثرین کی حالت جلد سے جلد ٹھیک ہونے کی آرزو کی ہے۔

 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ ایران زلزلہ زدگان کی مدد میں افغان حکومت کے ساتھ ہرطرح کے تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

 یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان میں زلزلہ آنے کے بعد 200 ٹن کی فوری امداد افغانستان بھیجی ہے۔

ٹیگس