عراق، امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i371432-عراق_امریکی_دہشت_گرد_فوجیوں_کے_کانوائے_کے_راستے_میں_دھماکے
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں متعدد دھماکے ہوئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۳:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق، امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں دھماکے

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ایک کانوائے کے راستے میں متعدد دھماکے ہوئے۔

سومریہ کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے شمالی بغداد سے 80 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع التاجی فوج اڈے کے قریب ہوئے۔

 ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے میں کئی دھماکے ہوئے۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔