افغانستان میں فوج کی فضائی کارروائی، 11 طالبان ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i371868-افغانستان_میں_فوج_کی_فضائی_کارروائی_11_طالبان_ہلاک
افغانستان میں طالبان اور حکومت کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے باوجود بھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۲۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں فوج کی فضائی کارروائی، 11 طالبان ہلاک

افغانستان میں طالبان اور حکومت کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے باوجود بھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

افغانستان میں فضائی کارروائی 11 طالبان ہلاک افغانستان میں طالبان اور حکومت کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

طلوع نیوز کے مطابق افغان فوج کے ایک بیان کے مطابق طالبان کے خلاف کارروائی، افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب کےضلع قرمہ قل میں کی گئی جہاں طالبان کا کیمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے فضائی آپریشن کے نتیجے میں طالبان کے 11 عناصر ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک حکومتی فورسز کے اس اقدام پر طالبان کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔