پاک افغان سرحد پر حملہ، ایک پاکستانی حولدار جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i374238-پاک_افغان_سرحد_پر_حملہ_ایک_پاکستانی_حولدار_جاں_بحق
پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ایک حملے میں پاکستانی فوج کے دو جوانوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۳ Asia/Tehran
  • پاک افغان سرحد پر حملہ، ایک پاکستانی حولدار جاں بحق

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ایک حملے میں پاکستانی فوج کے دو جوانوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں افغان سرحد کے قریب ایک چیک پوسٹ پر سرحد پار سے حملہ کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے مطابق افغانستان کے اندر سے یہ حملہ دہشت گردوں نے کیا ہے جس میں فوج کا ایک حولدار جاں بحق اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے واقعات میں تیزی آگئی ہے۔ اس سے پہلے بائیس ستمبر کو بھی پاک افغان سرحد پر ایک فوجی چوکی پر ہونے والے حملے میں پاکستانی فوج کے پانچ جوان مارے گئے تھے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں