بحرین کے بیدار عوام، حکومت کی خیانت کے ساتھ نہيں+
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i374593-بحرین_کے_بیدار_عوام_حکومت_کی_خیانت_کے_ساتھ_نہيں
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے ساتھ منامہ حکومت کی سازباز کے خلاف مظاہرے کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۳:۰۵ Asia/Tehran

بحرین کے عوام نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے ساتھ منامہ حکومت کی سازباز کے خلاف مظاہرے کئے۔

بحرین کے عوام نے اپنے غدار حکمرانوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کی۔ 

بحرین کے حریت پسند عوام نے اپنی بیداری کا ثبوت پیش کرتے ہوئے حکومت کی خیانت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ 

متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے 15 ستمبر کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کے ساتھ صلح اور تعلقات کی استواری کے بارے میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ۔ مگر عالمی سطح پر فلسطینی، بحرینی اور دیگر ممالک کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے اس سمجھوتے کی شدید مخالفت کی ۔