جنوبی افغانستان میں عام شہریوں پر امریکہ کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i375173-جنوبی_افغانستان_میں_عام_شہریوں_پر_امریکہ_کے_حملے
امریکہ کے ڈرون طیاروں نے جنوبی افغانستان میں عام شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • جنوبی افغانستان میں عام شہریوں پر امریکہ کے حملے

امریکہ کے ڈرون طیاروں نے جنوبی افغانستان میں عام شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔

خبری ذرائع نے اعلان کیا کہ صوبہ ہلمند کے گرمسیر ضلع میں ایک عام شہری کی گاڑی پر امریکہ کے ڈرون حملے میں گاڑی میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں پر افغان حکام ، ممبران پارلیمنٹ ، سیاسی و مذہبی شخصیات اور عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے  اور وہ اپنے ملک سے غاصب فوجوں کے انخلاء کو ہی امریکہ کی انیس سالہ ناکام  جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ سمجھتے ہیں ۔