یمن میں پیغمبر رحمت (ص) کا عظیم الشان جشن ولادت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i375174-یمن_میں_پیغمبر_رحمت_(ص)_کا_عظیم_الشان_جشن_ولادت
یمن کے عوام نے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے مختلف شہروں میں عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • یمن میں پیغمبر رحمت (ص) کا عظیم الشان جشن ولادت

یمن کے عوام نے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے مختلف شہروں میں عظیم الشان اجتماعات کا انعقاد کیا۔

یمن کے لاکھوں عوام نے پیغمبر اسلام صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے دارالحکومت صنعا کے پندرہ بڑے اسکوائروں اور ملک کے مختلف صوبوں میں عظیم الشان اجتماعات کر کے اعلان کیا کہ مسائل ومشکلات اور جارح سعودی اتحاد کے حملے انھیں حضرت محمد (ص) کے نورانی راستے پر چلنے سے نہیں روک سکتے۔

 ان عظیم الشان عوامی ومذہبی اجتماعات کے شرکاء اپنے ہاتھوں میں ایسے سبز و سفید پرچم اور بینر لئے ہوئے تھے جن پر محمد رسول اللہ (ص) اور لبیک یا رسول اللہ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

 انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نبی رحمت (ص) کے یوم ولادت کو عظیم الشان انداز میں منانے اور سرکاری و غیرسرکاری سطح پر اس میں بڑے پیمانے پر شرکت پر زور دیا - دوسری جانب یمنی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں صنعا کے الثورہ اسٹیڈیم میں  جمع ہو کر رسول خدا (ص) کا جشن ولادت باسعادت انتہائی شاندار طریقے سے منایا۔