صیہونی دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i375422-صیہونی_دہشت_گردوں_کی_فائرنگ_ایک_اور_فلسطینی_نوجوان_شہید
صیہونی دہشت گردوں نے فلسطین کے غرب اردن کے علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۹ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشت گردوں کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی دہشت گردوں نے فلسطین کے غرب اردن کے علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

دنیا الوطن کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں (فوجیوں) نے نابلس شہر میں ڈرائیونگ کر رہے ایک فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کر دی جس کے سبب بلال عدنان رواجبه شہید ہو گیا۔

صیہونی دہشتگردوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان اُن پر حملہ کرنا چاہتا تھا۔ صیہونی دہشت گرد روزانہ کی بنیادوں پر اپنے من پسند بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں پر یا تو فائرنگ کرتے ہیں یا انہیں اغوا کر لے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے مغربی کنارے اور غزہ کی تمام گزرگاہوں کو کورونا کے بہانے بند کر دیا ہے اور وہ اس وبائی بیماری کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔