میلاد ٹاور نے اس طرح یاد کیا شہدائے کابل کو+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i375487-میلاد_ٹاور_نے_اس_طرح_یاد_کیا_شہدائے_کابل_کو_ویڈیو
اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے دوست ہمسایہ ملک افغانستان کے شہداء کو یاد کرنے اور افغان عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نیا طریقہ استعمال کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۳:۰۳ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے دوست ہمسایہ ملک افغانستان کے شہداء کو یاد کرنے اور افغان عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نیا طریقہ استعمال کیا۔

ایران کے دار الحکومت تہران میں واقع میلاد ٹاور پر لیزر لائٹوں سے افغانستان کا پرچم بنایا گیا اور شہدائے کابل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

 ایران اس وقت تقریبا 10 لاکھ افغان سے زائد پناہ گزین موجود ہیں۔  ایران تقریبا گزشتہ چار عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اس مہمان نوازی پر اسے افتخار بھی ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے مئی 2015 میں ایران میں مقیم افغان بچوں حتی غیر قانونی مہاجرین کی تعلیم کے سلسلے میں حکومت ایران کو حکم دیا تھا کہ وہ ایران میں مقیم تمام افغان بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ آپ نے فرمایا تھا کہ ایک بھی افغانی بچہ حتی وہ مہاجرین بھی جو غیر قانونی صورت میں ایران میں موجود ہیں وہ بھی تعلیم کے حصول سے محروم نہ رہ جائیں اور ان سب کے نام ایرانی اسکولوں میں لکھے جائیں- رہبر انقلاب اسلامی کا یہ حکم ایران میں مقیم افغان بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک تاریخ ساز حکم شمار ہوتا ہے۔ ایران کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ ایران میں مقیم افغان مہاجرین کے بچوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائےگی۔

لگ بھگ چار عشرے قبل افغانستان پر سابق سوویت یونین اور دو ہزار ایک میں اس ملک پر امریکہ کے قبضے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں افغان شہری بے گھر ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ایران کی یونیورسٹیوں میں تقریبا سترہ ہزار افغان اسٹوڈنٹس اور ان یونیورسٹیوں کے پچیس ہزار فارغ التحصیل افغان اسٹوڈنٹس، علمی و ثقافتی دانشوروں کی حیثیت سے نئے افغانستان کی تعمیر کے لئے آمادہ ہیں-