اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کا خاتمہ قریب ہے، فلسطینی وزیراعظم
Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۴:۲۴ Asia/Tehran
فلسطین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی جانب قدم بڑھائے
پانچویں عرب یورپ اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے وزیراعظم محمد اشیتہ نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے عالمی قوانین اور قرار دادوں کی اساس پر بعض اہم سیاسی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
محمد اشتیہ نے مشترکہ مفادات اور ترجیحات نیز عالمی قوانین کے مطابق عرب یورپ تعلقات کی تقویت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال کر یورپ اور فلسطین کے درمیان تجارت میں حائل روکاوٹوں کو دور کرائیں۔
اس سے پہلے فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ٹیگس