شھید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تصاویر لگانے پر امریکہ تکلیف میں مبتلا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i378115-شھید_قاسم_سلیمانی_اور_شہید_ابو_مہدی_المہندس_کی_تصاویر_لگانے_پر_امریکہ_تکلیف_میں_مبتلا
بغداد ائرپورٹ پر شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی تصاویر نصب کئے جانے پر امریکہ کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • شھید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تصاویر لگانے پر امریکہ تکلیف میں مبتلا

بغداد ائرپورٹ پر شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی تصاویر نصب کئے جانے پر امریکہ کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

ایک عراقی نیوز چينل کے مطابق واشنگٹن نے دھمکی دی ہے کہ اگر سپاہ قدس کے کمانڈر اور الحشد الشعبی کے سربراہ کی تصاویر بغداد ائرپورٹ پر نصب کی گئيں تو امریکہ عراق کے خلاف پابندیاں لگا دے گا۔

عراق کے العہد ٹی وی چینل نے بدھ کے روز اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی تصاویر نصب کئے جانے سے سخت تشویش ہے۔

العہد کے مطابق ٹرمپ حکومت نے عراقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر بغداد ائرپورٹ پر شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی یاد میں پوسٹر اور بینر نصب کئے گئے تو بغداد ائرپورٹ کا بائيکاٹ کر دیا جائے گا۔

العہد کی جانب سے یہ رپورٹ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کی پہلی برسی کی مناسبت سے نشر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی دہشت گردوں نے رواں سال 3 جنوری کو ایک بمبار ڈرون کی مدد سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔

عراقی پارلیمنٹ نے اس واقعے کے دو دن بعد ہی عراق میں موجود امریکہ کے تمام باوردی دہشت گردوں کے انخلا سے متعلق بل کو اکثریت آراء سے منظور کر لیا تھا۔