اب دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا، امریکہ گفتگو کرے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i379351-اب_دھمکیوں_سے_کام_نہیں_چلے_گا_امریکہ_گفتگو_کرے
ترکی نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھونس دھمکی سے باز رہے کیوں کہ اب یہ طریقۂ کار لاحاصل ہو چکا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۱:۳۸ Asia/Tehran
  • اب دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا، امریکہ گفتگو کرے

ترکی نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھونس دھمکی سے باز رہے کیوں کہ اب یہ طریقۂ کار لاحاصل ہو چکا ہے۔

ترکی کے وزیر دفاع نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ روسی دفاعی نظام کی خریداری کے تنازعے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرے اور دھمکیوں اور پابندیوں سے گریز کرے۔

ترکی کے وزیر دفاع نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ پابندیوں جیسی دھمکی آمیز زبان استمعال کرنے سے باز رہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی دوسری کھیپ کی خریداری کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکہ نے گزشتہ ماہ ترکی کے دفاعی عہدے داروں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔