فلسطینی خاتون پر صیہونی فوجیوں کے مظالم+ ویڈیوز
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i381899-فلسطینی_خاتون_پر_صیہونی_فوجیوں_کے_مظالم_ویڈیوز
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے پر غیر قانونی صیہونی کالونیوں کی توسیع کے خلاف مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون پر حملہ کیا۔  
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے پر غیر قانونی صیہونی کالونیوں کی توسیع کے خلاف مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون پر حملہ کیا۔  

مشرق نیوز کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب کالونیوں کی تعمیر پر اعتراض کرنے والی خاتون پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے پر ام الفحم پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ مقبوضہ علاقے میں غاصب صیہونی کالونیوں کی تعمیرات پر اعتراض کر رہی تھیں۔

اس سے پہلے بھی صیہونی فوجی کئي بار فلسطینی خواتین بر براہ راست حملے کر چکے ہیں جن کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں، انہیں میں سے کچھ  ویڈیوز ملاحظہ فرمائے۔