غرب اردن میں صیہونیوں کی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i383039-غرب_اردن_میں_صیہونیوں_کی_جارحیت
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیرانسانی اقدامات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونیوں کی جارحیت

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیرانسانی اقدامات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے ضلع نابلس کے ٹاؤن بیت داجن میں نماز جمعہ کے بعد صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

شہید فلسطینی کی شناخت 45 سالہ شیخ عاطف حناشیہ کے نام سے ہوئی ہے جو بیت داجن کی مسجد موسیٰ بن نصیر کا مؤذن تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فلسطینی مظاہرین  نے  اسرائیلی فوج پر پھتراؤ کیا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔

ادھر غرب اردن صیہونی تارکین وطن کی کالونیوں میں توسیع کے ایک احتجاجی مظاہرے پر فائرنگ کرکے ایک 45 سالہ فلسطینی " عاطف یوسف حنابشہ کو شھید کردیا گیا۔

عرب حکام کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے بعد سے تل ابیب نے فلسطینیوں پر اپنے غیرانسانی اقدامات بڑھا دئیے ہيں۔