عراق میں امریکی لاجسٹک قافلے پر تیسرا حملہ
Mar ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
عراقی ذرائع نے حلہ کے علاقے میں تیسر ے امریکی لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق تیسرے امریکی لاجسٹک قافلے کو اتوار کے روز صوبہ بابل کے صدر مقام حلہ کے قریب حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں ہونے والے نقصانات کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔
اتوار صبح سویرے بھی صوبہ بابل کے علاقے میں دو امریکی لاجسٹک کاروانوں پر حملہ کیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری انٹرینشنل ریزسٹینس فرنٹ نامی عراقی گروہ نے قبول کرلی ہے۔
پچھلے ایک ہفتے کے دوران عراق کے مختلف شہروں میں بارہ امریکی لاجسٹک قافلوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
عراق کے عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ اس حوالے سے ایک قرار داد بھی پاس کرچکی ہے۔
ٹیگس