Apr ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کے خصوصی نمائندے خلیل زاد کا دورہ کابل

امریکہ کے خصوصی نمائندے نے کابل میں افغان اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی ہے

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کابل پہنچنے کے بعد سنیچرکو اس ملک کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے ملاقات و گفتگو کی۔

خلیل زاد دیگر افغان حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور استنبول میں آئندہ امن مذاکرات کے بارے میں گفتگو کریں گے۔درایں اثنا افغانستان کی وزارت برائے امن کے بعض افغان حکام نے بتایا ہے کہ یہ وزارت ، سنیچر کو اعلی قومی مصالحتی کونسل کی پندرہ افراد پر مشتمل کمیٹی کے سامنے امریکی امن منصوبے کے مسودہ قرار داد کے بارے میں مواقف کا خلاصہ پیش کرے گی۔

درایں اثنا صوبہ ہرات میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں - طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہلمند کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکا جمعے کو شہر لشکرگاہ کے چہار گل علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ۔ اس کے ساتھ ہرات میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں سات عام خواتین زخمی ہوگئیں۔

ٹیگس