افغانستان، چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i384736-افغانستان_چیک_پوسٹ_پر_طالبان_کا_حملہ
افغانستان کے صوبہ بغلان میں سیکورٹی فوسز کے ہاتھوں 6 طالبان مارے گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۴ Asia/Tehran
  •  افغانستان، چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ

افغانستان کے صوبہ بغلان میں سیکورٹی فوسز کے ہاتھوں 6 طالبان مارے گئے۔

افغانستان میں سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں6 طالبان مارے گئے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے ساتھ ہونے والی ان جھڑپوں میں 2 فوجی بھی جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کے ترجمان احمد جاوید بشارت نے بتایا کہ صوبہ بغلان کے ضلع بغلانی مرکزئی میں مسلح طالبان کے ایک گروپ نے اچانک سیکیورٹی فورس کی چوکی پر دھاوا بول دیا جس کے دوران  6 طالبان ہلاک جبکہ دو سیکورٹی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ ذرا‏ئع نے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔