May ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
  • افغانستان: آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ سے 20 افراد ہلاک و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ مراد کی مرکزی شاہراہ پر فیول ٹینکرز کے آپس میں تصادم سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر آئل ٹینکرز اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی میں 12 فیول ٹینکرز، 4 کاریں اور 3 ٹرک جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ آس پاس کی دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دریں اثناء غزنی میں بھی طالبان نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز اور طالبان  کے درمیان جھڑپ 2 گھنٹے تک جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ٹیگس