غزہ پر صیہونی فوج کا کیمیائی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i386078-غزہ_پر_صیہونی_فوج_کا_کیمیائی_حملہ
دہشت گرد صیہونی فوجیوں نے عید الفطر کے موقع پر غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کا  کیمیائی حملہ

دہشت گرد صیہونی فوجیوں نے عید الفطر کے موقع پر غزہ کے شہریوں پر ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -

غزہ میں وزارت صحت نے ڈاکٹروں کے ذریعے شہیدوں کی لاشوں کا معائنہ کئے جانے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے -

دہشت گرد صیہونی فوجیوں کے اس وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کے بعد فلسطین نے ہیگ کی عالمی عدالت سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے کیمیائی حملے کی تحقیقات کرے -

صیہونی فوج کے شدید حملوں کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں کو دواؤں اور دیگر طبی ساز و سامان کی قلت کا سامنا ہے جبکہ اسپتالوں میں کورونا کے مریض پہلے ہی سے زیرعلاج ہیں-