افغان فوج کے حملے، 65 طالبان ہلاک 30 سے زائد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i386297-افغان_فوج_کے_حملے_65_طالبان_ہلاک_30_سے_زائد_زخمی
افغانستان کے مختلف صوبوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • افغان فوج کے حملے، 65 طالبان ہلاک 30 سے زائد زخمی

افغانستان کے مختلف صوبوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنوں طالبان ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ایجنسی آوا پریس نے وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ صوبہ قندھار، بلخ، بغلان اور ہلمند میں افغان فوجی کی کارروائی کے دوران کم سے کم پینسٹھ طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ افغان  وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں کم سے کم چھتیس طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغان فوج نے یہ کارروائیاں عیدالفطر کے موقع پر ہونے والے سہ روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد کی ہے۔

افغان طالبان نے، دائمی جنگ بندی سے متعلق حکومت افغانستان کی درخواست مسترد کردی-