Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • غرہ میں ایک اور فلسطینی شہید

غزہ پر بارہ روزہ صیہونی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ناصر صلاح الدین بریگيڈ کا رکن ایک فلسطینی جوان جو غزہ کی 12 روزہ جنگ میں شدید زخمی ہو گیا تھا، آج زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ مؤید حمدان فلسطین کے استقامتی محاذ سے وابستہ ناصر صلاح الدین بریگیڈ سے تعلق رکھتا تھا۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق مؤید حمدان کی شہادت کے بعد سیف القدس وار کے دوران شہید ہونے والے افراد کی تعداد 289 ہو گئی ہے جن 66 معصوم بچے 39 خواتین اور 17 ضعیف العمر افراد شامل ہیں۔

فلسطینی استقامتی محاذ نے سیف القدس وار کے دوران خود ساختہ صیہونی ریاست کے زیر قبضہ علاقوں پر 4 ہزار سے زیادہ راکٹ اور ميزائل فائر کئے، جس کے نتیجے میں صیہونیوں کو خاصا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

 

ٹیگس