Aug ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، ایران و متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ رابطے میں

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے جمعہ پہلی اگست کی رات اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر باہمی روابط اور خطے کے حالات کے بارے میں گفتگو کی

سحرنیوز/ایران: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عرا‍قچـی کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں ، سیاسی، اقتصادی اور تجارتی سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ توسیع کی ضرورت پر زور دیا۔

 متحدہ عرب امارات اور ایران کے وزرائے خارجہ کی اس ٹیلیفونی گفتگو میں خطے کے حالات بالخصوص فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹلیلیفونی گفتگو میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت قانون شکنی اور جنگ افروزی کی عادی ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ  صیہونی حکومت پورے علاقے میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہے، اس کی اس سازش کی طرف سے  علاقے کے سبھی ملکوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔  

ٹیگس