Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۵ Asia/Tehran
  • شام، دہشت گردوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، شامی فوج کی جوابی کاروائی

صوبہ درعا میں شامی فوج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کے بعد حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے ہيں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام میں موجود دہشت گردوں نے شامی فوج کی ایک گاڑی پر حملہ کر دیا جس میں گاڑی میں سوار تمام فوجی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز دہشت گردوں نے جنوبی صوبے درعا میں فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا-

عنب بلدی نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ حملہ مشرقی درعا کی السویداء شاہراہ پر ہوا جس کے دوران دہشت گردوں نے گھات لگا کر فوج کی گاڑی پر شدید گولہ باری کی۔

اس حملے کے جواب میں شام کی فوج نے دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقے پر شدید بمباری کی۔ شام کی فوج نے ناحتہ اور ملیحہ العطش نامی گاؤں پر شدید بمباری کی جو دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے سمجھے جاتے ہیں۔ اس حملے کے بعد مقامی افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہيں۔

 

ٹیگس