Aug ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • عوام کی سکیورٹی اور روزگار ہماری ترجیحات میں شامل ہیں: شامی صدر

شام کے صدر بشار اسد نے پیداوار میں اضافے اور روزگار کی فراہمی کو اپنے ملک کی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت کی کارکردگی میں شفافیت اور نظم و نسق چلانے میں شامی عوام کی شراکت سے ایک دوسرے پر اعتماد مزید بڑھے گا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بشار اسد نے تاکید کی ہے کہ ان کی حکومت پیداوار اور روزگار کو خاص اہمیت دیتی ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیئے جانے کے بعد ملک میں استحکام لانے کے لئے پیداوار اور روزگار کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے۔

شام کے صدر نے کہا کہ عوامی اعتماد کے حصول کے لئے حکومت کی کارکردگی میں شفافیت کی بھی ضرورت ہے خاص طور سے ایسی حالت میں کہ جب دشمن، شام کی حکومت اور عوام میں اختلاف و دوری پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

بشار اسد نے شامی عوام کے لئے حکومت کی حمایت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ حمایت، شامی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

ٹیگس