عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو کاروانوں پر حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i391890-عراق_میں_دہشتگرد_امریکی_فوج_کے_دو_کاروانوں_پر_حملے
عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے دو کاروانوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے دو کاروانوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق منگل کو المثنی اور ذی قار صوبوں میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو کاروانوں پر حملہ کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پہلے کارروان کو الناصریہ میں اور دوسرے کاروان کو شہر السماوہ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پہلے حملے کی ذمہ داری قاصم الجبارین نامی استقامتی گروہ نے قبول کی ہے۔

عراقی ذرائع نے گذشتہ دنوں بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں کئی امریکی کاروانوں پر حملے کی خبر دی تھی۔

امریکی فوجی کاروانوں پر حملے عراق میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے۔