اسرائیلی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i392318-اسرائیلی_جارحیت_میں_ایک_فلسطینی_شہید
غرب اردن کے علاقے رام اللہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 39 سالہ فلسطینی نوجوان عائد یوسف راشد جادالله شہید ہو گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۰۴:۳۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جارحیت میں ایک فلسطینی شہید

غرب اردن کے علاقے رام اللہ میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک 39 سالہ فلسطینی نوجوان عائد یوسف راشد جادالله شہید ہو گیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق  یہ فلسطینی نوجوان  اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا اور شہید ہوا۔ گزشتہ 3 روز کے دوران کئی فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

دوسری جانب فلسطینی عوام نے غزہ کے محاصرے، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور صیہونیوں کے جاری جرائم کے خلاف ہر ہفتے کی طرح  کل بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے۔ جس میں اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی چار ہزار سات سو فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں دو سو پچاس بچے اور سینتالیس عورتیں شامل ہیں۔