Sep ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
  • درہ پنج شیر کس کے کنٹرول میں

درہ پنج شیر کے کنٹرول کے حوالے سے طالبان اور مزاحمتی فورسز کی جانب سے متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما احمد اللہ واثق کا کہنا ہے کہ پنج شیر کے مرکز میں طالبان جنگجوؤں اور مزاحمتی فورسز میں لڑائی جاری ہے، پنج شیر کے تمام علاقے طالبان کے قبضے میں آگئے ہیں۔ صرف پنج شیر کے مرکزی بازار میں طالبان کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

دوسری طرف مزاحمتی محاذ کے ترجمان فہیم دشتی نے طالبان کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی فورسز نے مقامی باشندوں کی مدد سے ضلع پیریاں کو طالبان کے قبضے سے واپس لے لیا ہے اورلڑائی میں طالبان کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے، لڑائی کے دوران بہت سے جنگجوؤں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں زیادہ تر غیرملکی شامل ہیں۔

تاہم ابھی تک آزاد ذرائع سے دونوں جانب سے ہونے والے دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ٹیگس