Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • افغان و ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونی گفتگو

افغانستان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کو مبارکباد پیش کی۔

افغانستان کی اشرف غنی حکومت کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللھیان کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ ملنے پر پیر کی رات مبارکباد پیش کی۔

ایران پریس کے مطابق، افغانستان کے وزیر خارجہ نے اپنے اس پیغام میں امید ظاہر کی کہ امیر عبد اللھیان کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے سے دو پڑوسی و برادر ملک کی حیثیت سے ایران اور افغانستان کے درمیان مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی تعلقات وسیع ہونگے اور علاقائی نیز بین الاقوامی تعاون بڑھے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے اتوار کے روز اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان کو ٹیلیفون پر مبارکباد دی تھی اور افغان عوام کے دفاع میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو سراہا تھا۔

ٹیگس