شمالی عراق میں داعش کا ایک گاؤں پر حملہ، 11 جاں بحق و زخمی
Sep ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شمالی عراق میں ایک گاؤں پر حملہ کیا جس میں 4 لوگ مارے گئے اور 7 زخمی ہوئے۔
داعش نے یہ حملہ صوبے نینوا میں موصل شہر کے قریب ’نائیہ‘ گاؤں پر کیا۔ مارے جانے والوں میں دو فوجی اور دو عام لوگ شامل ہیں۔ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو یہ حملہ ایسی حالت میں ہوا کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے ’مخمور‘ علاقے کے حالات کشیدہ چل رہے تھے۔
مخمور کے قریب القیارہ علاقے کے گورنر صالح الجبوری اس حملے کے حوالے سے بتایا کہ داعش کے دہشتگردوں نے ہلکے اسلحوں اور مورٹر سے ایک چک پوسٹ پر حملہ کیا۔
گذشتہ ہفتے بھی داعش نے اسی طرح کا ایک حملہ صوبے کرکوک میں کیا تھا جس میں عراقی فیڈرل پولیس کے 13 جوان مارے گئے تھے۔