غاصب صیہونیوں نے غزہ پر پھر حملہ کیا
-
فائل فوٹو
غاصب صیہونی حکومت نے ایک بار پر غزہ کو فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا کہ اسرائیلی بستیوں پر راکٹ حملوں کے جواب میں آج علی الصبح غزہ میں کئی مقامات بر بمباری کی گئی ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی اور شمالی غزہ کے بعض علاقوں میں آج صبح دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں جبکہ حماس کے مجاہدین نے رفح کے قریب اسرائیلی طیاروں کو اینٹی ایئر کرافٹ گنوں سے نشانہ بنایا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
غیر سرکاری مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بیت لاہیہ میں ایک مقام پر ایک بم، رفح میں زرعی زمین پر تین اور خان یونس میں ایک علاقے پر دو راکٹ فائرئے کیے ہیں۔ تاحال اسرائیل حملوں میں ہونے وا لے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔