یمنی جیالوں نے سعودی عرب کا ایک اور ڈرون مار گرایا
یمنی جیالوں نے سعودی عرب کے ایک اور جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ملکی فوج اور رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے پیشرفتہ CH4 ڈرون طیارے کو صوبہ مآرب کے علاقے الجوبه میں مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی عوامی اور مزاحمتی فورسز اپنے معمولی ہتھیاروں مگر فولادی ارادوں کی مدد سے اب تک جارح دشمن کے خلاف بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے - جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں-
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کرسکا - پچھلے چند برسوں کے دوران یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔