صیہونی درندوں نے ایک اور فلسطینی کی جان لی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i394582-صیہونی_درندوں_نے_ایک_اور_فلسطینی_کی_جان_لی
غاصب صیہونیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے.
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • صیہونی درندوں نے ایک اور فلسطینی کی جان لی

غاصب صیہونیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے.

صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو علی الصبح رام اللہ کے جنوب میں قلندیا چیک پوسٹ پر اس فلسطینی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس فلسطینی نے ایک صیہونی فوجی کو اپنی گاڑی سے کچل دیا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں میں جھڑپیں شدت اختیار کر گئی ہیں۔