شامی فوج کے آگے امریکی فوجیوں کی ایک نہ چلی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i395089-شامی_فوج_کے_آگے_امریکی_فوجیوں_کی_ایک_نہ_چلی_ویڈیو
شامی فوج نے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو عبور کرنے کی اجازت نہ دی جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور کافی بحث کے بعد امریکی فوجی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۸ Asia/Tehran

شامی فوج نے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو عبور کرنے کی اجازت نہ دی جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے اور کافی بحث کے بعد امریکی فوجی پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔

شامی فوجی صوبے حسکہ کے شمال میں قامشلی شہر کے جنوب مغرب میں واقع ’الکازیہ‘ چک پوسٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ تبھی دہشتگرد امریکی فوجیوں کا کارواں چک پوسٹ سے گزرنا چاہتا تھا جسے شامی فوجیوں نے اجازت نہ دی اور انہیں لوٹنے پر مجبور کر دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ کارواں پانچ بکتر بند گاڑیوں اور بڑی تعداد میں فوجیوں پر مشتمل تھا۔ اس کارواں کو شامی فوج نے ایم-4 بین الاقوامی ہائی وے سے گزرنے سے روک دیا۔ یہ شاہراہ قامشلی-حسکہ کے درمیان واقع ہے۔

شامی فوج کے اس جرأت مندانہ قدم کے سامنے امریکی بے بس ہوکر اپنی حمایت یافتہ کرد ملیشیا فورس ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول علاقے کی طرف لوٹ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ حسکہ میں شامی فوجی اور عوام اب تک دسیوں بار اس طرح کی جرأتمندانہ اقدامات کر کے امریکی دہشتگردوں کو خوار کر چکے ہیں۔