شام پر صیہونی جنگی طیاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i395626-شام_پر_صیہونی_جنگی_طیاروں_کا_حملہ
صیہونی حکومت نے شام کو ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۵:۲۲ Asia/Tehran
  • شام پر صیہونی جنگی طیاروں کا حملہ

صیہونی حکومت نے شام کو ایک بار پھر اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل آدھی رات کو دمشق کے ریف علاقے پر کئی میزائل داغے جس سے اس علاقے میں کافی نقصان ہوا۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ہفتہ کے روز بھی دمشق کے الدیماس علاقے پر بمباری کی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز شام کے اینٹی ایر کرافٹ نے اسرائیل کے کئی میزائلوں کو تباہ کردیا۔

بحران شام کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کئی بار شام پر حملے کر چکی ہے۔