سعودی عرب کو شکست دینے کی خوشی + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i397843-سعودی_عرب_کو_شکست_دینے_کی_خوشی_ویڈیو
سعودی عرب اور یمن کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے ایک اہم مقابلے میں یمن نے سعودی عرب کو شکست دے دی جس کے بعد یمنییوں کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہيں رہا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۲:۴۷ Asia/Tehran

سعودی عرب اور یمن کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ کے ایک اہم مقابلے میں یمن نے سعودی عرب کو شکست دے دی جس کے بعد یمنییوں کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہيں رہا۔

جہاں ایک طرف سعودی عرب اور اس کے آلہ کار میدان جنگ میں یمنی فوج اور رضاکار فورس سے شکست کا مزہ چکھ رہے ہیں وہیں کھیل کے میدان میں بھی سعودی عرب کو یمنیوں سے شکست حاصل ہوئی ہے۔ 

یمن کی فوج اور رضاکار فورس کی مسلسل کامیابیوں کو یاد کرنے کے لئے یمن کے عوام نے الگ طریقہ اختیار کیا ہے۔

یمن کے عوام نے اپنے اپنے موبائلوں کی لائٹ جلا کر خوشیاں منائی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس صوبہ مآرب کے نزدیک ہے اور کبھی بھی اس صوبے پر فوج کے قبضے کی خبر موصول ہو سکتی ہے۔