جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے لاجسٹک کاررواں پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i398158-جنوبی_عراق_میں_دہشتگرد_امریکی_فوج_کے_لاجسٹک_کاررواں_پر_حملہ
عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • جنوبی عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے لاجسٹک کاررواں پر حملہ

عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے کو منگل کو جنوبی عراق میں واقع صوبہ بصرہ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ کچھ دنوں قبل مغربی عراق کے صوبہ الانبار اور ذیقار میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے راستے میں کئی بم دھماکے ہوئے تھے۔

حالیہ مہینوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے قافلوں کو عراق کے مختلف علاقوں میں حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکہ، بیرونی فوجیوں کے باہر نکلنے سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے بچنے کی کوشش کررہا ہے۔

عراقی عوام اپنے ملک سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے جلد سے جلد باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔