Dec ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کو دوبارہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں بن سلمان، کر رہے ہیں بڑی سرمایہ کاری

ایک عرب ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان، ٹرمپ کی واپسی کے لئے پیسے خرچ کریں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لیکس نے لکھا ہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان، امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کی مالی مدد کرکے ٹرمپ کو 2024 میں اقتدار میں واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مہینے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر کی تین ارب ڈالر کی مدد کی تھی اور اس کے بعد عرب میڈیا میں اس مسئلے پر بحث شروع ہوگئی۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس مالی مدد کے متعدد اہداف ہو سکتے ہیں اور خلیج-24 ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان جیرڈ کوشنر کی مالی مدد کرکے ٹرمپ کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی کے تحت انہوں نے امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔

جیرڈ کوشنر نے ریاض اور ابو ظہبی میں اپنی کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے تین ارب ڈالر حاصل کر لیئے۔

ٹیگس