ایران اور پاکستان کے تاجروں کا آنلائن اجلاس، مختلف مسائل کا جائزہ
Jan ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
پاکستان کی تاجر برادری نے ایران کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور اس سلسلے میں مواقع کی تلاش اور مسائل پر تبادلہ خیال کے لئے ایک آنلائں اجلاس تشکیل دیا۔
اس آنلائں اجلاس میں ایران و پاکستان کے ساتھ ساتھ روسی کمپنیوں نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں استنبول میں پاکستان کے کونسلر جنرل اور ایران میں پاکستان کے کمرشل اتاشی نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان کے تجارتی ٹرک ایران کے راستے ترکی اور جمہوریہ آذربائیجان گئے ہیں۔ اس اجلاس میں ٹرانزٹ کے اس عمل پر بھی گفتگو کی گئی اور مختلف مسائل پر غور کیا گیا اور اسی طرح پاکستان ایران ترکی مال بردار ای سی او ریل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
واضح رہے کہ ای سی او ریلوے منصوبے کے تحت پاکستان کی ایک مال بردار ٹرین ایران کے راستے ترکی گئی ہے اور اب دوسری ٹرین بھی جانے کے لئے تیار ہے۔