ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں ڈی-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
حکومت ایران نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر حکومت پاکستان اور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدر ایران مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں پاکستان کی حکومت، عوام اور دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دہشت گردی کے مقابلے اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رہنے پر زور دیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک دفاعی میدان میں تعاون کی نئی راہیں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان دہشت گرد گروہ جیش الظلم اور صیہونی حکومت کے درمیان قریبی رابطے پر یقین رکھتے اوراس کے خلاف مقابلے پر زور دیتے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان میں اس ملک کے اعلی حکام سیاسی اورعسکری شخصیات سے مالاقاتیں کیں۔
ایران کے وزیر خارجہ آج پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران وہ پاکستانی حکام کے ساتھ علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ عرب اور بعض ہمسایہ ممالک کا دورہ کرنے کے بعد اب پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔