افغانستان، مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i401978-افغانستان_مسلح_افراد_کی_فائرنگ_سے_7_افراد_ہلاک
شمالی اور مغربی افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سات عام شہر ی مارے گئے۔ ۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • افغانستان، مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

شمالی اور مغربی افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں سات عام شہر ی مارے گئے۔ ۔

طلوع نیوز کے مطابق ، نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کی شام صوبہ ہرات کے شہر انجیل میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ مرنے والوں میں تین کم سن بچے اور ان کی ماں بھی شامل ہے۔اس سے پہلے ، نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ بلخ میں فائرنگ کرکے دو نوجوان لڑکوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

گزشتہ چندماہ کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں مسلح حملے اور بم دھماکے ہوتے رہے ہیں جن میں زیادہ تر کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی۔افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد،اس ملک کے مختلف شہروں میں اغوا اور قتل کے واقعات میں اضافے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔