شمالی مقبوضہ فلسطین میں بھیانک آگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i404812-شمالی_مقبوضہ_فلسطین_میں_بھیانک_آگ
شمالی مقبوضہ فلسطین کی احراش کالونی میں بھیانک آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • شمالی مقبوضہ فلسطین میں بھیانک آگ

شمالی مقبوضہ فلسطین کی احراش کالونی میں بھیانک آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے

ارنا نے صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آتش زدگی کا یہ واقعہ  سنیچر کی  شام شمالی مقبوضہ فلسطین کی احراش کالونی میں پیش آیا ہے جس کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آگ پرقابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کے نو دستوں  اور ان کی مدد کے لئے چارطیاروں کواستعمال کرنا پڑا۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے آتش زدگی کی وجوہات اوراس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔

گزشتہ ایک برس میں مقبوضہ فلسطین میں آتش زدگی کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں شمالی کریات شمونا اور مشرقی بیت المقدس کی بھیانک آتش زدگی کی جانب اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

 جنوبی مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقے اوراس میں واقع صیہونی کالونیاں بھی غزہ کی جانب سے بھیجے جانے والے آتشیں غباروں سے آتش زدگی کا شکارہوتی رہی ہیں۔