حماس نے دکھائی طاقت، اسرائیل میں مچی کھلبلی+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i405954-حماس_نے_دکھائی_طاقت_اسرائیل_میں_مچی_کھلبلی_ویڈیو
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ نے اپنے خصوصی دستوں کی ٹریننگ کا ویڈیو جاری کر دیا ہے جس کے بعد اسرائیلی خیمے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ نے اپنے خصوصی دستوں کی ٹریننگ کا ویڈیو جاری کر دیا ہے جس کے بعد اسرائیلی خیمے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے اپنی فوجی چھاونی میں زبردست فوجی مشقیں انجام دیں اور اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے پوسٹ ہوتے ہی یہ ویڈیو وائرل ہو گیا۔ القسام بریگیڈنے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر فوجی مشقوں کا ویڈیو جاری کیا ہے اور کہا کہ یہ حماس کی ایک فوجی چھاونی پر کی گئی فوجی مشقوں کا ویڈیو ہے۔

2014 میں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے دوران ہی غزہ پٹی سے لگی سرحد پر اسرائیلی چھاونیوں پر حملے اور غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں سے ٹکر لینے کی ذمہ داری القسام بریگیڈ کے اسپیشل دستے پر بھی اور اس نے جنگ کے میدان میں اسرائیلی فوجیوں کو کراری شکست دی اور انہیں غزہ سے پسپائی پر مجبور کر دیا تھا۔