یمن میں جنگ بندی کی جاری خلاف ورزی
یمن کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد نے نئی جنگ بندی کی دو سو اٹھارہ بار خلاف ورزی کی ہے۔
یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن میں جنگ بندی کی ایسی حالت میں خلاف ورزی کی جا رہی ہے کہ اس جنگ بندی میں دو ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے نئی جنگ بندی کی دو سو اٹھارہ بار خلاف ورزی کی اور یمن کے مختلف صوبوں منجملہ تعز، حجہ، الجوف،صعدہ، الضالع، اور مختلف دیگر علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
سعودی اتحاد نے اسی طرح یمنی فوج اور عوامی رضاکا فوس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور صوبے مآرب، حجہ، تعز صعدہ اور مختلف علاقوں پر بتیس بار گولہ باری کی اور اس طرح مسلسل جنگ بندی کی خلا ف ورزی کی۔
سعودی اتحاد نے اسی طرح یمن کے مختلف صوبوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں کے علاوہ یمنی شہریوں کو بھی فائرنگ گا نشانہ بنایا۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
سعودی جارحیت کے نتیجے میں یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے، اسکے علاوہ اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔