Aug ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا سر غنہ ہلاک

شام میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ ہلاک ہوا ہے۔

نور پریس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام کے صوبے درعا کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ محمد عبدالله البائع جو ابو سالم العراقی کے نام سے مشہور تھا ہلاک ہوا۔

 ابو سالم العراقی نے شام کی فوج سے ہونے والی جھڑپ اور محاصرے میں آنے کے بعد اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

 ابو سالم العراقی کا تعلق عراق کے شہر موصل سے تھا اور اس کا ذکر شام کے جنوبی علاقے میں داعش کے اہم سرغنہ کے طور پر ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر الرقہ اور دوسرے علاقوں کی آزادی کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوا تاہم اس کے بچے کچے عناصر اب بھی مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس