کابل میں خودکش حملہ، ایک طالبان رہنما ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i409621-کابل_میں_خودکش_حملہ_ایک_طالبان_رہنما_ہلاک
کابل میں ایک خودکش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر کی ہلاکت کی خبر ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۰ Asia/Tehran
  • کابل میں خودکش حملہ، ایک طالبان رہنما ہلاک

کابل میں ایک خودکش حملے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر کی ہلاکت کی خبر ہے۔

کابل سے موصولہ رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکہ کابل کے ایک مدرسے میں ہوا۔ اس دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

دھماکے میں دیگر اموات اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں کوئی رپورٹ نہیں مل سکی ہے۔

آخری اطلاع ملنے تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی ۔