عراقی پارلیمنٹ کی تحلیل کی درخواست پر فیصلہ ملتوی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i410638-عراقی_پارلیمنٹ_کی_تحلیل_کی_درخواست_پر_فیصلہ_ملتوی
عراق کی عدالت عظمی نے ملک کی پارلیمنٹ کی تحلیل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کردی ہے
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • عراقی پارلیمنٹ کی تحلیل کی درخواست پر فیصلہ ملتوی

عراق کی عدالت عظمی نے ملک کی پارلیمنٹ کی تحلیل سے متعلق کیس کا فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کردی ہے

عراق کی اعلیٰ ترین فیڈرل عدالت کے ایک باخبر ذریعے نے شفق نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل کی درخواست پر کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنانے کی تاریخ ملتوی کر دی ہے۔

اس کیس کا فیصلہ بدھ کو سنایا جانے والا تھا جسے پھر جمعرات تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر دھڑے کے رہنما مقتدیٰ صدر نے پارلیمنٹ کی تحلیل کے بارے میں عراق کی عدلیہ سے مداخلت کرنے کی درخواست کی تھی۔