کربلا میں موکب کے پیچھے سے مارٹر برآمد
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i411180-کربلا_میں_موکب_کے_پیچھے_سے_مارٹر_برآمد
عراقی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے کربلا میں ایک موکب کے پاس سے مارٹر گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ بم ناکارہ کرنے والی ٹیم نے مارٹر گولے تحویل میں لے لئے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • کربلا میں موکب کے پیچھے سے مارٹر برآمد

عراقی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے کربلا میں ایک موکب کے پاس سے مارٹر گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ بم ناکارہ کرنے والی ٹیم نے مارٹر گولے تحویل میں لے لئے۔

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراقی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ الحشد الشعبی کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کربلا سے مارٹر اور مارٹر فائر کرنے والے ہتھیار برآمد کئے ہیں۔

الحشد الشعبی کے اعلامیہ کے مطابق کربلا کے شہریوں نے الرجبیہ چیک پوسٹ کے پاس عجیب چیزوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد فوراً الحشد الشعبی کی ٹیمیں کربلا صوبے کے الرجبیہ علاقے کی طرف روانہ ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ مارٹر ایک موکب کے پیچھے پڑے ہوئے ملے جنہیں کربلا کے انٹیلی جنس شعبے کے حوالے کر دیا گیا۔

اس سے پہلے رضاکار فورس نے داعش کی جانب سے  الانبار صوبے کے الرزازہ صحرا میں دہشت گردوں کے منصوبے کو ناکام بنانے کی خبر دی تھی۔